بنگلورو،22؍مئی (ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیر صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر ڈاکٹر کے سدھاکر نے جمعہ کے روز کہا کہ ریاست کی طرف سے دیئے گئے آرڈر کے مطابق آج کووی شیلڈ ویکسین کی 2 /لاکھ خوراکیں موصول ہوں گی۔
ڈاکٹر کے سدھاکر نے ٹوئٹ کیا کہ ریاست کو اب تک کل 1,24,20,510 خوراکیں موصول ہوئی ہیں جن میں کووی شیلڈ کے 1,01,60,060 اور مرکز سے کوویکسین کی 11,66,280 شامل ہیں۔ ریاست نے کووی شیلڈکے 9,50,000 ڈوز،اورکوویکسین کی 144170خوراکیں خریدی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ بھارت بایوٹیک جلد ہی گجرات میں اپنے انکلیشور پلانٹ میں کوویکسین کی تیاری شروع کردے گا۔ بنگلورو، حیدرآباد اور گجرات میں ویکسین کی تیاری کے ساتھ، کمپنی جلد ہی ہر سال 100 کروڑ ڈوز تیار کرے گی۔